fbpx

پاک فضائیہ پاکستان کی جغرافیائی اورفضائی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے:ایئرچیف ظہیراحمد بابر

کوئٹہ :پاک فضائیہ پاکستان کی جغرافیائی اورفضائی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے: اطلاعات کے مطابق ایئرچیف ظہیراحمد بابر نے آج کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کرکے وہاں اہم معاملات کا جائزہ لیا

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے کہا ہے کہ دورہ حاضر کی جنگ میں ائیر پاور عسکری قوت کا ایک موثر عنصر بن چکی ہے

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور اپنے آپریشنل منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہے

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل تیاریوں کو بہت اہمیت دیتی ہے اور پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے کہا ہے کہ ہم تمام لوگ جنہوں نے یونیفارم زیب تن کیا ہے ان کا ہر وقت عملی طور پر تیار رہنا اس ملک اور اس کے شہریوں کے دفاع کیلئے ہمارا اولین فریضہ ہے