fbpx

پاک فضائیہ کے  نمبر 18 اسکواڈرن کا تاجکستان کے صدرکا پاکستانی فضاؤں میں استقبال۔

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے  نمبر 18 اسکواڈرن کا تاجکستان کے  صدرکا پاکستانی فضاؤں میں استقبال۔،اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کے نمبر 18 اسکواڈرن کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ایک فارمیشن نے جمہوریہ تاجکستان کے صدر عزت مآب امام علی رحمان کے خصوصی طیارے کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر اسکارٹ کیا۔

 

 

جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی فارمیشن کی قیادت کرنے والے لیڈر نے معزز مہمان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ معزز مہمان صدر امام علی رحمان نے بھی فارمیشن کے لیڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا وزیرا عظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان نے استقبال کیا۔ جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ عمران خان نے تاجک صدر سے کابینہ ارکان کا تعارف بھی کروایا۔ تاجک صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.