نوازشریف اورزرداری نے مروا دیا:منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان21 ہائی رسک ممالک میں شامل

0
4

لندن :نوازشریف اورزرداری نے مروا دیا:منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان21 ہائی رسک ممالک میں شامل،اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کو 21 ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت جیسے مسائل سے دوچار ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے، ہائی رسک ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 15 واں ہے، فہرست میں شام، یوگنڈا، یمن اور زمبابوے بھی شامل ہیں۔

پاکستان کونقصان کن طاقتورشخصیات کی وجہ سے پہنچ رہا ہے اس حوالے سے دسمبر 2020 میں برطانوی حکومت کی رپورٹ کہا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ناجائز رقوم کا تبادلہ جاری ہے۔اوریہ کام پاکستان کے دوبڑے نام نوازشریف اورآصف علی زرداری کررہے ہیں‌

برطانوی حکومت کے مطابق ٹیکس کنٹرول کا نہ ہونا، دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مسائل سے دوچار ملک خطرہ ہیں۔

ہائی رسک ممالک کے تعین کی نئی تعریف کے بعد برطانیہ میں ‘منی لانڈرنگ اینڈ ٹیررسٹ فنانسنگ ریگولیشن 2021’ مارچ میں نافذ ہوا ہے۔

Leave a reply