پاکستان اورامریکی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقیں اختتام پزیر
پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقیں فیلکن ٹیلن آپریشنل ائیربیس پر اختتام پزیر
ایئر مارشل زاہد محمود ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (پرسنیل) اور امریکی سفیر محترمہ انجیلا ایگلر نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس پر جاری پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں فیلکن ٹیلن کا معائنہ کیا۔ فضائی مشقوں کا آغاز 26 فروری کو پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی تعیناتی سے ہوا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق کا مقصد حقیقت پسندانہ عصری منظرناموں میں پیچیدہ فضائی آپریشنز میں انٹر آپریبلٹی کا فروغ تھا۔ ائیر مارشل زاہد محمود نے دونوں فضائی افواج کے عملے سے بات چیت کرتے ہوئے شرکاء کو مشقوں کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ان اہم مشقوں کے بہترین اور پیشہ ورانہ انعقاد پر فضائی اور زمینی عملے کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فضائی افواج کے درمیان قابلِ رشک دوستانہ تعلقات کی تاریخ ایک طویل عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مشقیں دونوں فضائی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون اور انٹرآپریبلٹی کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔
پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام
ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ
سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام
بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام
پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ
عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ
@MumtaazAwan