پاکستان اور قطر کے مابین معاہدے میں سالانہ کتنی بچت ہو گی؟ وزیراعظم نے بتا دیا

0
28

پاکستان اور قطر کے مابین معاہدے میں سالانہ کتنی بچت ہو گی؟ وزیراعظم نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیا د رکھ دیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کررہے ہیں،لاہور کی تاریخ میں ناقابل فراموش تبدیلی آرہی ہے،سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ 300ایکڑ پر مشتنل ہوگا ،سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ گیم چینجز ثابت ہوگا،لاہورکے حوالے سے تحریک انصاف کاویژ ن واضح ہے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے پہلے فیز میں1300ارب روپے کی کاروباری سرگرمی ہوگی لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کسی خطرے سے کم نہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کامشکور ہوں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے سے دلی خوشی ہور ہی ہے ، ماضی میں معاشی نظام کو صحیح سمت نہیں رکھا گیا ،قرضو ں کے باعث روپے کی قیمت پر دباوَ آیا اور مہنگائی ہوگئی،ہم نے اخراجات کم کیے ہیں اور کررہے ہیں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کے سنگ بنیاد پر خوشی ہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر میں ایل این جی معاہدہ طے پا گیا، قطر سے صبح معاہدہ ہوا ہے،سالانہ 300 ملین ڈالر کی بچت ہوگی،گزشتہ ایک سال سے قطر سے معاہدے کی کوشش کررہے تھے ،وفاقی حکومت کو اڑھائی سو ارب ٹیکس ملے گا،جب ملک پر مشکل وقت آتا ہے تو ہٹ کر فیصلے اور سوچنا پڑتا ہے،ڈالر کی کمی ہو گی تو روپیہ نیچے چلا جائے گا،اب ہر سال ہم پر قرضوں کی قسطیں بڑھتی جارہی ہیں،مشکل وقت سے نکلنے کیلئے ملک کو آگے سوچنا پڑتا ہے،ماضی میں ہماری امپورٹ اور ایکسپورٹ میں خسارہ ہو چکا تھا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلے آمدنی بڑھانی ہے،آج اس معاہدے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے جب ایئر پورٹ ڈی نوٹیفائی ہوگا تو یہ اکنامک حب بن سکتا ہے لاہور پھیلتا جارہا ہے اسے روکنے کے لیے ورٹیکل اوپرجانا پڑے گا، بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پاکستان میں ویلتھ جنریٹ کرے گا،

Leave a reply