پاکستان اورقطردو برادر ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں،شیخ فلاح بن جاسم

0
20

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی دعوت پر قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ فلاح بن جاسم کی سربراہی میں پاکستان کے تین روزہ دورے پرآئے وفد کے اعزاز میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیا۔

ظہرانے کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔برادر ملک قطر نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور قدرتی آفات اورخاص طور پر زلزلہ اور سیلاب کے دوران قطر نے پاکستانی متاثرین کی جس طرح امدادکی وہ قابل تحسین ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔قطر کے سرمایہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہوں۔پاکستان میں سیاحت اورقدرتی مناظر کی دولت سے بھی مالا مال ہے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر اورگوارد دنیا کے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز اور معاشی حب ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط، مستحکم اور پائیدارہوں گے۔دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی بھر پور حمایت کی ہے۔ خطے کے امن و ترقی کے لئے قطر کی قیادت نے جو خدمات سرانجام دیں قابل تحسین ہیں۔ قطر کی موجودہ قیادت میں قطر نے ترقی و خوشحالی کی نمایاں منازل طے کیں۔

متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

شیخ فلاح بن جاسم نے کہا کہ پاکستان اور قطر دو برادر ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے قطر کے سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں گے۔ پاکستان کی خوبصورتی نے متاثر کیا ہے۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ظہرانے میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سمیت سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینیٹرفیصل سلیم رحمان کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی

سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

Leave a reply