جوہانسبرگ:کہیں سریزملتوی توکہیں ہوگا آغاز: پاکستان اور جنوبی افریقا آج پھرٹکرائیں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 5 بجے شروع ہو گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو دو ایک سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی








