پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کر دیا۔
اس اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح کے ایونٹ بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا، تقریب کے دوران امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی شامل تھے، بلال بن ثاقب نے امریکا میں پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اپیل کی اور انہوں نے ایک قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔
بلال بن ثاقب نےسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پاکستان-بھارت حالیہ کشیدگی میں امن قائم رکھنے کی کوششوں اور کرپٹو کرنسی کو اپنانے کے عالمی رجحان میں کردار کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان اب محض ایک جغرافیائی حدود والا ملک نہیں، بلکہ ایک ڈیجیٹل تحریک میں ڈھل چکا ہے، جس کی قیادت ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت
بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان تیار ہے، اور آگے بڑھنے کو بے تاب ہےہم ماضی کے اسیر نہیں بلکہ مستقبل کے معمار ہیں انہوں نےکہا کہ میں وزیربن کرنہیں،نئی نسل کی آوازبن کر آیا ہوں، پاکستان اب صرف ایک کنزیومر مارکیٹ نہیں رہا، بلکہ عالمی بلاک چین انقلا ب کا مرکزی اسٹیشن ہےحکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کی جائے گی، تاکہ بلاک چین اور کرپٹو انڈسٹریز کو توانائی کی مطلوبہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
81,950 سرکاری اسکیم کے عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں 40 ملین سے زائد کرپٹو والٹس موجود ہیں اور پاکستان دنیا کی سب سے بڑی فری لانسنگ معیشتوں میں سے ایک ہے بلال بن ثاقب نے عالمی کرپٹو کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کرنا چاہتا ہے، عالمی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔