آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ کا خطرہ، پاکستان کا آذربائیجان کی حمایت کا اعلان

0
30

اسلام آباد : آذربائیجان اور آرمینیا میں تازہ جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک میں جنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اس حوالے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے اور انکے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقےنگورنوکاراباخ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کرلیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نگورنوکاراباخ ریجن میں سلامتی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، پاکستان آرمینیا افواج کی آذربائیجان کی شہری آبادی پر شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان 12 جولائی سے نگورنوکاراباخ میں کشیدگی جاری ہے تاہم گزشتہ شب سے دونوں ممالک کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں، جس کے بعد دونوں ملکوںمیں جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے،دونوں ممالک میں گزشتہ رات سے جاری جھڑپوں میں اب تک دونوں اطراف کےسیکڑوں شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a reply