ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاکستان اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کے خلاف کھیلے گا

0
14

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج نمبیا کے خلاف کھیلے گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا قومی ٹیم میں آج چند تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں بھر پور پریکٹس سیشن کیا کھلاڑیوں نے باؤلنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی اور کوچز نے کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔

پاکستان نے ورلڈ کپ میں ابھی تک تین میچز کھلیے ہیں اور تینوں جیتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی ہے 3 میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان اس وقت گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہے اور آج نمبیا سے کامیابی کی صورت میں گروپ بی سے قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

Leave a reply