
واشنگٹن :امریکہ بھی دنیا کی تسلیم کرتا ہےکہ پاک فوج دنیا کی منفرد اورطاقتورفوج ہے:امریکی وزیردفاع کاآرمی چیف کوفون ،اطلاعات کے مطابق آج ابھی تھوڑی دیرپہلے امریکی وزیردفاع نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم گفتگو کی ہے ،
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع نے علاقائی استحکام اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،
امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں سراہا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔
امریکی وزیردفاع نے گفتگو کے دوران یہ کہا ہےکہ امریکہ دنیا کی طرح پاک فوج کی صلاحیتوں کا معترف ہے، پاک فوج دنیا کی منفرد اورسب سے طاقتورفوج ہے ، امریکی وزیردفاع نے کہا کہ بلا شبہ پاکستان ایک بہت بڑی فوجی قوت ہے ، جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا
ترجمان پینٹا گون کے مطابق امریکی وزیردفاع نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماوَں نے علاقائی استحکام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماوَں میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیردفاع نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت کو دوہرایا۔
آرمی چیف سے ہونے والی گفتگو کے حوالے سے ترجمان پینٹا گون کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ امریکی وزیر دفاع نے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔