پاکستان آرمی نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا،حافظ محمد طاہر اشرفی

چیئر مین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد سے تعاون کیلئے مخیر حضرات دل کھول کر امداد کریں، ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامت کی ضرورت ہے، دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں انہیں مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے،ملک میں امن و استحکام کے ذریعے سے ہی معاشی بحران پر قابو پایاجاسکتاہے.

سب سے بڑا ڈاکو پنجاب کا وزیراعلیٰ تو ڈیرھ ارب کرپشن سیکنڈل کا ملزم مشیر مقرر

پاکستان آرمی نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز میزاب گروپ کی طرف سے ”عمرہ سیمینار 2022”سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہم تجارت، سیاحت کے ذریعے ملکی معیشت کو بہتری کی طرف کامزن کرسکتے ہیں۔

 

آرمی چیف کی میجر جنرل امجد حنیف (شہید) اور میجر محمد طلحہ منان (شہید) کے اہل خانہ سے ملاقات

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ پاک نے قدرتی وسائل سے مالامال کررکھا ہے اور ہمارے شمالی علاقہ جات انتہائی خوبصورت ہیں وہا ں پر سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھی اب اپنا انحصار پٹرول کی بجائے سیاحت اور تجارت کے فرغ پر کررہا ہے کیونکہ یہی وہ شعبے ہیں جن سے معیشت کو بے پناہ فائدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی رہنمائوں کو مل بیٹھ کر موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہمیں ہمیشہ پاک فوج نے بحرانوں سے نکالا ہے اور اب بھی وہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے پر عزم ہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو رورہا ہے اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی مچائی ہے جن کی مدد کیلئے پاک فوج کے جوان اور فلاحی ادارے پیش پیش ہیں۔

Comments are closed.