fbpx

پاک فوج کا دِفاعی بجٹ ملکی بجٹ کا 7 فیصد:کم ترین دفاعی بجٹ کےساتھ دنیا کی بہترین فوج”پاک فوج”

اسلام آ باد : پاک فوج کا دِفاعی بجٹ ملکی بجٹ کا 7 فیصد:کم ترین دفاعی بجٹ کے ساتھ دنیا کی بہترین فوج”پاک فوج”،اطلاعات کے مطابق ملک کے وفاداروں ، وفا شعاروں اورجانثاروں کی تنخواہیں اس بجٹ میں بھی نہ بڑھ سکیں‌

بجٹ کے اعدادوشمارکے مطابق اس سال پاک آرمی کا دِفاعی بجٹ ملکی بجٹ کا7% ہے،کم ترین بجٹ کے ساتھ پاکستان دنیا کی بہترین افواج میں سرفہرست ہے اوردنیا بھی افواج پاکستان کی صلاحیتوں کی متعرف ہے

یہ بھی یاد رہےکہ بھارت پاکستان کی نسبت اپنے ایک فوجی پرسالانہ 4گنا زیادہ خرچ کرتا ہے،پاکستان اپنے ایک فوجی پر سالانہ12500ڈالر خرچ کر تا ہے جبکہ انڈیا 42000ڈالر ،

سالانہ دِفاعی اخراجات کے حوالے سے بھارت دُنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے،2014سے2019ءتک بھارت کا دِفاعی بجٹ 51سے71بلین ڈالر تک بڑھ گیا مگر پاکستان کا دِفاعی بجٹ جوں کا توں رہا ،بھارت کا دِفاعی بجٹ پاکستان کی نسبت 6سے7گُنا زیادہ ہے،

بھارت2016ءسے2020ءکے دوران دُنیا کا دوسرا بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک رہا،بھارت صرف نئے اسلحہ کی خریداری کے لیے سالانہ لگ بھگ18سے19بلین ڈالر لگاتا ہے جو کہ پاکستان بجٹ کا تقریباََ 2گُنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.