پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی توسیع

0
53

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی توسیع

باغی ٹی وی : پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی 3 ماہ کیلئے توسیع کر دی گئی . مشیر تجارت اور افغان وزیر تجارت نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی . افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں تین ماہ کیلئے توسیع کی گئی ہے،

مشیر تجارت. کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا،افغان بارڈر سے قانونی اور محفوظ تجارت کیلئے کوشاں ہیں، فغان وزیر تجارت نے معاہدے میں توسیع کے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے .

اس سے قبل پاکستان اور تاجکستان نے تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپس اور بین الحکومتی کمیشن فورمز کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو دوشنبے میں تاجکستان کی وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد تاجک ہم منصب سراج الدین مہر الدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے ہمارے تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مستحکم ہوئے ہیں، ہم تاجکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں اضافے کے اس رجحان کا تسلسل چاہتے ہیں اور تاجک صدر اور وزیر خارجہ کی جلد پاکستان آمد کے متمنی ہیں

Leave a reply