ٹیسٹ میچ، انگلینڈ نے پہلے سیشن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 174 رنز بنا لئے
راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلے سیشن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 174 رنز بنائے ہیں۔
اوپنرز زیک کرالی نے 79 گیندوں پر 91 اور بین ڈکیٹ نے 85 گیندوں پر 77 رنز اسکور کیے ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہی ہے جہاں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پاکستانی اسکپر بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ پچ اچھی لگ رہی ہے۔ ٹاس سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔
قبل ازیں کرکٹ شائقین کو خوشخبری دیتے ہوئے پاک انگلش کرکٹ بورڈ ( Cricket ) نے آج بروز جمعرات یکم دسمبر کو پہلا تاریخی ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کیا تھا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بدھ 30 دسمبر کو پلیئرز کی دستیابی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے 11 کھلاڑی کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔
راولپنڈی سٹیڈیم میں 10 بجے میچ کا آغاز ہوگا، ٹاس سے قبل ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔ واضح رہے کہ دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔ بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جمیز اینڈرسن سمیت بیمار پلیئرز میں دیگر اہم کھلاڑی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بر وقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔
اس صورت حال پر دونوں بورڈز کے درمیان بدھ کی شام میٹنگ بھی ہوئی جس میں دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے مشترکا بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر جمعرات کو میچ سے قبل انگلش کھلاڑی فٹ نہ ہوئے تو پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع کیا جائے۔ اب دونوں بورڈز نے مشترکہ فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ملتان، جب کہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ دورے سے متعلق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر پرجوش ہوں، حال ہی میں دو بہترین ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے،تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے پرجوش ہوں، جیمز اینڈرسن واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی نقصان دہ ہوگی، ان کی کرکٹ میں جلد واپسی کے لیے دعا گو ہوں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ بابراعظم اور دیگر کھلاڑی کرکٹ کے سفیر ہیں، پاکستانی اور برطانوی عوام کی رگوں میں کرکٹ ہے۔
پاکستان اور اینگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچز کا جائزہ
پاکستان انگلینڈ کے درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے، 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 ، جب کہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ تاہم 39 میچز بغیر کسی نتیجے کہ ختم ہوئے، پاکستان انگلینڈ کہ درمیان پاکستان میں آخری بار ٹیسٹ سریز 2005.6 میں کھیلی گئی تھی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی، پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو ڈرا ہوا، تیسرا پھر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگز100 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
پنڈی جلساں میچ تکساں ، پاکستان میں برطانیہ ہائی کمیشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر مقامی پہاڑی زبان بولتے ہوئے رکشے پر سوار ہو کر ٹیسٹ میچ دیکھنے پنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے تساں وی جلسو https://t.co/O1tE45w7vl
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) December 1, 2022
اس حوالے انگلینڈ کے سفیر نے اپنے میں کرکٹ شائقین کو علاقائی زبان میں میچ دیکھنے کی دعوت دی جبکہ اس پر حامد میر نے لکھا کہ؛ "پنڈی جلساں میچ تکساں ، پاکستان میں برطانیہ ہائی کمیشنر ڈاکٹر کرسچئین ٹرنر مقامی پہاڑی زبان بولتے ہوئے رکشے پر سوار ہو کر ٹیسٹ میچ دیکھنے پنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے تساں وی جلسو”
جبکہ بورڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی صحت یابی کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹاس ساڑھے 9 بجے اور میچ 10 بجے شروع ہوگا، ٹاس سے پہلے ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں وائرل انفیکشن کے پھیلنے پر تبادلہ خیال کیا اور پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کیلئے موخر کردیا تھا۔ کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑی کل وائرل انفیکشن کا شکار ہوئے تھے۔