پاکستان اور فرانس میں قرض کی مؤخر ادائیگی کا معاہدہ طے پا گیا.

0
26

حکومت پاکستان کی منسٹری آف اکنامکس افیئرز کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور فرانس میں جولائی اور دسمبر میں مؤخر ہونے والی ادائیگیوں کا معاملہ طے پاگیا.

منسٹری آف اکنامکس کے مطابق اس معاہدہ پر فیڈرل سیکریٹری آٍ‌ف اکنامکس افیئرز میاں اسد حیاالدین اور فرانس کے سفیر نکولس گالے نے دست خط کئے. حکومت پاکستان اور فرانس کے مابین G-20 ڈیبٹ سروس معطلی اقدام (ڈی ایس ایس آئی) فریم ورک کے تحت107 ملین ڈالر کے قرضوں کی معطلی کے لیے ایک ڈیبٹ سروس معطلی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ یہ رقم ابتدائی طور پر جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان قابل ادائیگی تھی، اب چھ سال کی مدت میں (ایک سال کی رعایتی مدت سمیت) نیم سالانہ قسطوں میں ادا کی جائے گی۔

منسٹری آٖ ف اکنامک افیئرز نے دعوی کہا ہے کہ: پاکستان پہلے ہی G-20 (ڈی ایس ایس آئی ) فریم ورک کے تحت اپنے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے 21 دو طرفہ قرض دہندگان کے ساتھ 93 معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے، جس کی رقم تقریباً 3,150 ملین امریکی ڈالر کی ری شیڈولنگ ہے۔ مذکورہ بالا معاہدوں پر دستخط سے یہ مجموعی رقم 3,257 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ: جی ٹوئینٹی (ڈی ایس ایس آئی ) کے تحت دستخط کیے جانے والے بقیہ معاہدوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔

Leave a reply