پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے ابتدائی مذاکرات آن لائن شروع ہو گئے ہیں۔
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا مجوزہ دورہ پاکستان ایک ہفتے کی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے، تاہم توقع ہے کہ وفد آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف، محصولات، اخراجات اور سبسڈی اصلاحات سمیت دیگر اہم اقتصادی امور پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ابتدائی آن لائن تکنیکی مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے معاشی ڈیٹا فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ پالیسی سطح کے مذاکرات بعد میں ہوں گے جن میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت اپنی اقتصادی اصلاحات جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے، اور مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس اصلاحات اور معاشی استحکام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات نہ صرف آئندہ بجٹ کے لیے اہم ہوں گے بلکہ عالمی مالیاتی مارکیٹ میں پاکستان کے اعتماد کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
برطانیہ میں اسرائیل کو ایف-35 طیاروں کے پرزے دینے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج
پاکستان کا جوابی وار،اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
ڈیرہ اسماعیل خان،فورسز پر حملے کی کوشش ناکام، شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ
ٹرمپ کی ایک بار پھر پاک بھارت امن کی پیشکش،جنگ نہیں، تجارت کریں