پاکستان اور بھارت باہم بات چیت کا آغاز کریں، میر واعظ عمر فاروق کا مطالبہ

0
23

حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں تعطل کو دور کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کا آغازکریں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی زیر صدارت جمعرات کے دن حریت (ع) فورم کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ دنوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کی شہادتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم اور قتل عام کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے سیاسی مذاکرات آگے بڑھنے کاموثر راستہ ہیں۔ میر واعظ کی زیر صدارت اجلاس کے شرکاء نے بھارت اور پاکستان کی قیادت پر زوردیا کہ وہ باہم مذاکرات کے سلسلہ میں قدم آگے بڑھائیں۔

اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیاکہ کشمیری عوام کودہائیوں سے جاری تنازعے کے سنگین نتائج سامنا ہے اور ہر روز کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں‌ کو شہید کیا جارہا ہے. یاد رہے کہ پچھلے چھتیس گھنٹے میں بھی تین کشمیریوں‌ کو شہید اور متعدد کو زخمی کیا گیا ہے.

Leave a reply