پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگرہ PAT کا سیمینار

0
20

پاکستان عوامی تحریک
ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگرہ PATکا سیمینارامن عالم اور بین المذاہب رواداری کیلئے شیخ الاسلام کی کاوشیں عہد ساز ہیں۔قاضی زاہد حسین پاکستان سمیت دنیا بھر سے جہالت کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری نے ہزاروں تعلیمی ادارے قائم کئے۔جاوید شمسی شیخ الاسلام جیسی شخصیات خوش نصیب اقوام کو صدیوں بعد نصیب ہوتی ہیں راؤ کامران محمود ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے کاوشیں اور کرپٹ نظام کو بے نقاب کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری نے بنیادی کردار ادا کیا مرزا جنید علی آغوش کراچی میں پاکستان عوامی تحریک کے سیمینار سے مقررین کا خطاب کراچی (20فروری)عالم اسلام کے عظیم مفکر،مایہ ناز اسکالر،قائد انقلاب،سفیر امن،عظیم مصنف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر انکی علمی ،دینی،سیاسی،سماجی،مذہبی،قانونی،تجدیدی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 19فروری پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان ،دنیا بھر میں سات ہزار سے زائد مقامات پر سیمینارز ،جلسے،مباحثے،کیک کٹنگ اور دعائیہ اجتماعات ہوئے۔کراچی شاہ لطیف ٹاؤن آغوش میں پاکستان عوامی تحریک کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین،صدر انجمن تاجران سندھ کراچی جاوید شمسی،ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی،جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کراچی راؤ کامران محمود،صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی راعنا نصرت ڈار و دیگر نے کہا امن عالم اور بین المذاہب رواداری کیلئے شیخ الاسلام کی کاوشیں عہد ساز ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر سے جہالت کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری نے ہزاروں اسکولز ،کالجز،یونی ورسٹیز سمیت عوامی تعلیمی ادارے قائم کئے۔ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے کاوشیں اور کرپٹ نظام کو بے نقاب کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری نے بنیادی کردار ادا کیااور قوم کو ان کے حقوق کی بیداری شعور کیلئے پورا آئین سمجھایا۔انھوں نے کہا شیخ الاسلام نے اس وقت پوری دنیا میں اسلام کا مقدمہ لڑا جب عالم مغرب مسلمانوں کے خلاف صف آرا تھا اور مسلمانوں اور اسلام کو انتہا پسند قرار دے کر نفرت کا نشانہ بنایا ہو اتھا اس وقت شیخ الاسلام نے دہشت گردی کے خلاف فتوی دے کر اسلام کا اصل چہرہ اہل مغرب کے سامنے پیش کیا۔انھوں نے کہا جب اہل مغرب نے نعوذ باللہ تاجدار کائنات ﷺ کی شان میں گستاخی کی کوشش کی اس وقت شیخ الاسلام نے اقوام متحدہ،او آئی سی سمیت دنیا بھر کے ملکوں کے صدور وزراء اعظم وزراء خارجہ کو خطوط لکھے کہ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی آزادی اظہار نہیں بلکہ جرم ہے۔انھوں نے کہا شیخ الاسلام کی دین اسلام کیلئے امن و محبت رواداری،بھائی چارے کیلئے کی گئی کاوشوں پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔شیخ الاسلام جیسی شخصیات خوش نصیب اقوام کو صدیوں بعد نصیب ہوتی ہیں۔سیمینار میں پاکستان عوامی تحریک مرکزی سپریم کونسل کے ممبر سید ظفر اقبال،مشتاق احمد صدیقی،ثاقب نوشاہی،قیصر اقبال قادری،حاجی سلیم ملک،مسعود احمد عثمانی،فیاض مرزا،محمود میمن،عصمت اللہ نیازی،آصف اللہ رکھا،اطہر جاوید صدیقی،مزرق شاہ،بشیر خان مروت،سید کامران پرویز،پروفیسر محمد جعفر،عالم ایڈوکیٹ،عرفان یوسف،ڈاکٹر عدنان سامی و دیگر قائدین سمیت سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندگان،وکلا،اساتذہ اور بڑی تعداد میں عوامی اور آغوش کے بچوں نے شرکت کی۔سیمینار کے ختتام پر قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے موقع پر 70پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور سیمینار میں شرکت کرنے والوں کیلئے عشایئے کا بھی اہتمام کیا گیا

Leave a reply