مریم نواز ،جج ارشد ملک ویڈیولیک سکینڈل،پاکستان بار کونسل کی چیف جسٹس سےسوموٹو ایکشن کی درخواست

اسلام آباد:مریم نواز کی طرف سے جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے .اس معاملے کی تحقیقات کے لیے دیگراداروں کی طرح پاکستان بار کونسل نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے .پاکستان بار کونسل نے اس حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا از خود نوٹس لیں اور قوم کے سامنے حقائق پیش کیے جائیں.بار کے تمام اراکین کو ارسال کئے گئے خط میں ایڈوکیٹ راحیل کامران شیخ نے کونسل کو تجویز دی کہ چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی درخواست کی جائے جس کی سماعت سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کرے۔
خط میں کہا گیا کہ اس قسم کے واقعات سے ملک کے عدالتی نظام کی سالمیت اور کریڈیبلٹی پر سوال اٹھ جاتے ہیں جس سے یہی تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ عدلیہ کا ادارہ کمزور ہے جس پر کنٹرول کی جاسکتا ہے۔خط کے مطابق پی بی سی سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن بھی دائر کرے گی جس میں احتساب عدالت کے جج کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کے احکامات کی درخواست کی جائے گی۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ہفتے کے حوالے سے مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا دینے کے لیے انہیں بلیک میلنگ کے ذریعے دباؤ ڈالا گیا تھا۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے بذاتِ خود ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں بلیک میلنگ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ویڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ جج نے اس اقدام کے پسِ پردہ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ ویڈیو نہ صرف حقائق کے برعکس ہے بلکہ مختلف مواقعوں پر ہونے والی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا