پاکستان نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

0
44

کراچی : پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی ، اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی،
تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی اوپننگ جوڑی زیادہ اسکور نہ بنا سکی اور اوشکا فرنینڈو 4 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار ہو گئے ، اس کے بعد سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے اور اوپننگ بلے باز گونا تھلاکا نے سری لنکن بلے بازی کا سنبھالا اور سری لنکا کا اسکور 101 تک پہنچا دیا ، لاہیرو تھریمانے 36 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر انہی کو کیچ تھما بیٹھے ، اینجلو پریرا 13 اور بھانوکا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن گونا تھلاکا نے اپنی اننگز پر اعتماد انداز میں جاری رکھی اور اپنے ون ڈے کیرئر کی دوسری شاندار سینچری جڑ ڈالی، گوناتھلاکا 133 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے ، 243 کے مجموعے پر سری لنکا کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب آل راؤنڈر داسن شانکا کریز پر آئے اور انہوں نے 24 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور مقررہ 50 اوورز میں سری لنکا کا اسکور 297 تک پہنچا دیا اور سری لنکا کے کل 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، محمد عامر نے تین جبکہ عثمان شنواری ، شاداب خان، محمد نواز اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ،
جواب میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور عابد علی نے 123 رنز کا شاندار اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا ، عابد علی 123 کے مجموعے پر 74 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، فخر زمان نے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کےساتھ مل کر پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا اور 58 رنز کی شراکت سے پاکستان کا سکور 181 تک پہنچا دیا ، اور پھر بابر اعظم 31 رنز بنا کر نوان پردیپ کی بال پر آوٹ ہو گئے، اس کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کریز سنبھالی اور 23 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، سرفرز کے بعد حارث سہیل کریز پر آئے اور 50 گیندوں پر 56 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کے قریب ل گئے تاہم میچ حتم نہ کر سکے اور آوٹ ہو گئے، دوسرے اینڈ پر موجود افتحار احمد نے اننگز جاری رکھی اور 28 رنز بنا کر پاکستان کی کشتی کو پار لگا دیا، سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے دو جبکہ جے سوریا ، سنداکن اور لہرو کمارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ، 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر عابد علی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ،
یہ بھی پڑھیں
شاہد آفریدی پاکستان سری لنکا میچ دیکھے بغیر واپس کیوں چلے گئے؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا
قومی ٹی 20 ٹیم کاا علان، کون کون سے سینئر کھلاڑی شامل خبر آگئی
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ وفات پا گئیں

Leave a reply