پاکستان بھارت میں کونسی بیماری پھیلانا چاہتا ہے….بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز دعوی

0
39

پاکستان جانوروں کے ذریعے بھارت میں کانگو جیسی جان لیوا بیماری پھیلانا چاہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب پاکستانی جانوروں پر بھی خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔ بی ایس ایف نے سرحد پر سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ پاکستان میں پھیلا کانگو وائرس اب بھارت میں بھی پنجے گاڑ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان حکومت نے بارڈر سے متصل تمام علاقوں میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ جوانوں کو دشمن کے ساتھ ساتھ پاکستانی جانوروں پر بھی کڑی نظر رکھنے کیلئے کہا گیا ہے۔ وہاں کے ہیلتھ ڈپارٹمینٹ نے باڑمیر، جیسلمیر، بیکانیر، سری نگر اور جودھپور ہیلتھ ڈپارٹمینٹ کی ٹیموں کو بھیج دیا گیا ہے۔

کانگو ہمیریجک فیور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ اس وائرل انفیکشن سے متاثر 30 سے 80 فیصدی معاملوں میں مریض کی موت ہوجاتی ہے۔ یہ بیماری جانوروں کے ذریعے انسانوں میں پھیلتی ہے۔

کانگو بخار سے متاثر شخص کی باڈی سے خون آنے لگتا ہے اور کئی اہم حصے کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔ متاثرہ شخص کو نسوں میں درد کے ساتھ تیز بخار آتا ہے۔ اس کے علاوہ سر درد، چکر آنا ، روشنی سے چڑ چڑاہٹ ہونا اور آنکھوں سے پانی آنا اور جلن ہونے کی پریشانی سامنے آتی ہے۔

Leave a reply