پاکستان جیت سکتا ہے:ساروگنگولی:-بھارتی ٹیم فیورٹ، ٹی 20 میں کچھ بھی ہوسکتا ہے:بابراعظم

0
62

نئی دہلی :پاکستان جیت سکتا ہے:بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی پیشن گوئی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بطور کھلاڑی کبھی پاک بھارت میچ کا پریشر نہیں لیا۔

سارو گنگولی نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان ٹیم حاوی رہتی تھی لیکن آج کل بھارتی ٹیم اچھی فارم میں ہے ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی نے کہا ہےکہ ورلڈ کپ میں بھارت کا ریکارڈ پاکستان کے خلاف اچھا ہے لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت میچز میں سب سے زیادہ دباؤ ٹکٹوں کی مانگ کا ہوتا ہے۔

دوسری طرف غیر ملکی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے تک مجھے ٹیم سے متعلق کچھ خدشات تھے،لیکن حالیہ تبدیلیوں کے بعد ہماری ٹیم بہترین کمبی نیشن بن گئی ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے 24اکتوبر کو پاک بھارت بڑے ٹاکرے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کئی سال بھارت کے خلاف کھیلتے رہے ہیں، بھارتی ٹیم فیورٹ ہے لیکن ٹی 20 میں کچھ بھی ہوسکتا ہے جبکہ امارات کے کنڈیشن سے ہم واقف ہیں جو ہمیں سوٹ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

Leave a reply