پاکستان سول ایوی ایشن نے نشاندہی کے باوجود اپنی غلطیوں کی اصلاح نہیں کی:ہوابازی کے عالمی ادارے کا اظہارافسوس

0
26

لاہور:پاکستان سول ایوی ایشن نے نشاندہی کے باوجود اپنی غلطیوں کی اصلاح نہیں کی:ہوابازی کے عالمی ادارے کا اعلان ،الاعات کے مطابق بین الاقوامی سول ایوی ایشن نے اپنے اہم اجلاس میں بڑے افسوس کے ساتھ پاکستان کے متعلق اہم پیغام دے کرپاکستان کی سول ایوی ایشن کوجنجھوڑا ہے

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن نے اپنے 179 سیشن کے بارہویں اجلاس میں ان اصطلاحات کا جائزہ لیا جو کہ وہ دنیا بھر کی ہوابازی کی صنعت اورمتعلقہ ملکوں کی سول ایوی ایشن کو جاری کرچکے ہیں

 

 

اس اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے کوئی اچھی خبرنہیں آئی کونسل کا کہنا ہے کہ جن اصطلاحات پرعمل کرنے کے لیے پاکستان سول ایویشن کو کہا گیا تھا 90 دن گزرنے کے باوجود پاکستان ان کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کرسکا

 

 

اس عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے کوئی خاطرخواہ عمل ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیتا ، اس عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پائلٹوں کو لائسنس کے اجرا کے معاملے پربھی کوئی پیش رفت ہوتی نظرنہیں آتی یہی وجہ ہے کہ اس سے پہلے پاکستان اس شعبے میں کافی پریشان رہ چکا ہے

ادھر اس ادارے کا کہنا ہےکہ پاکستان کے علاوہ اور بھی پانچ ممالک نے اس پرتوجہ نہیں دی لیکن پاکستان کا مسئلہ اس لیے زیادہ اہم ہے کہ پاکستان کو بہت زیادہ اس شعبے میں نقصان ہوچکا ہے

Leave a reply