اسلام آباد:پاکستان نے سعودی عرب پر میزائل حملوں کی مذمت کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگ خالد ایئربیس پرمیزائل حملے سعودی عرب کی سالمیت کے خلاف سازش ہے

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے میزائل اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے رو کے جانے کو سراہا جس سے معصوم جانوں کے ضیاع کو روکا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم ایسے حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان نے سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا پھر اعادہ کیا ہے۔

Shares: