پاکستان کی افغانستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

0
39

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے شہر سمنگان میں مدرسے پر ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے اس واقعہ پر اپنی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم افغانستان کے عوام اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ دورہ افغانستان مفید رہا۔ دیگر ممالک افغانستان کے مسائل حل کرنے میں تعاون کریں۔وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے جمعرات یکم دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حنا ربانی کھر نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے۔ عالمی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

Leave a reply