پاکستان کوسٹ گارڈز نے کروڑوں کی منشیات برآمد کر لی

0
27

پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی،
کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعد وندر(بلوچستان) کے قریب ایریامیں سمندر کے کنارے جھاڑیوں میں چھپائی گئی206 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس،40کلو گرام افیون، 300گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن اور65بوتل غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریبا کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Leave a reply