پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

0
21

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے پارلیمنٹ ہاوْس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کا باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اسٹریٹجک تعاون شراکت داری ” پاک – چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی اور دونوں برادر ممالک ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے قومی مفاد کے بنیادی امور”ون چائنا پالیسی“ پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے بنیادی قومی مفاد کے امور، جموں و کشمیر تنازعہ اور ایف اے ٹی ایف پر چین کی حمایت کو سراہا اور پاکستان پاک -چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست ہے، چین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے اور چین کے تجربات پاکستان کی سماجی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور چین علاقائی امن کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کو تائیوان کی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور تائیوان کا مسئلہ سنگین ہونے کی صورت میں علاقائی امن اور استحکام شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور دنیا کے دیگر خطوں میں جاری تنازعات کے بعد دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی اور نیا تنازعہ اگر پیدا ہوتا ہے تو اس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بعد ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ٹوگو کے وزیر خارجہ پروفیسر رابرٹ ڈو سے نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے مارچ 2022 میں اسلام آباد میں ہونی والی او آئی سی-سی ایف ایم کانفرنس میں ٹوگو کے وزیرخارجہ کی شمولیت کو سراہا۔ ملاقات کے دوران مشترکہ اقدار، اور باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی پر باہمی تعاون کی تعریف کی اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں بشمول او آئی سی، اے یو، یو این اور ایکو واس(ECOWAS)میں ٹوگو کا تعاون قابل ستائش ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، تجارتی اور دفاعی تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے ٹوگو کے وزیر خارجہ کو مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ صحت، انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور ٹوگو کے وزیرخارجہ کی دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ٹوگو کے وزیرخارجہ رابرٹ ڈوسے نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے ٹوگو کے وفد کو ایوان بالا اور قانون سازی کے کام کے طریقہ کار بارے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ادارہ برائے پارلیمانی خدمات ٹوگو کی پارلیمان کے سٹاف اور اراکین پارلیمنٹ کے لئے معاونت فراہم کر سکتا ہے اور پارلیمانی استعداد کار کو بڑھانے سے بہتر قانون سازی اور پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بہتر رابطہ کاری اورعوامی سطح پر روابط کو بڑھانے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں سینیٹرز نصیب اللّہ بازئی، ذیشان خانزادہ, فدا محمد اور سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یو این او سی ایچ اے ہیڈ آف سیکشن ایشیاء-پیسیفیک مس رتھ مکوانا سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی دنیا بالخصوص پاکستان کو درپیش چیلنجز اور اس سے نمٹنے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی،تخفیف غربت اور مہاجرین کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مقامی،علاقائی اوربین الاقوامی معاونت کے ذریعے ہی ان مسائل کو حل کرنے میں مددملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ملکر ایک کمیٹی بنائی ہے اور یواین او سی ایچ اے کے ساتھ بھی اسی طرز پرکمیٹی بنانے کے خواہاں ہیں اور یہ کمیٹی، پپس اور یو این او سی ایچ اے کے اشتراک سے سیمینار ز اور ورکشاپس کا انعقاد کرے گی۔

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ وبائی امراض کے حوالے سے آگاہی پھیلانی کی ضرورت ہے اور پانی کی بڑھتی قلت اور فوڈ سیکیورٹی بڑے چیلجز ہیں جس سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے،موثرقانون سازی کے ذریعے بھی ان چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تحفیف غربت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پارلیمان کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اس سلسلے میں پارلیمان کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مشکلات سے نمٹنے اور ایمرجنسی صورتحال میں یواین او سی ایچ اے کا کردار انتہائی اہم ہے۔ معزز مہمان نے چیئرمین سینیٹ کو یو این او سی ایچ اے کے کام اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ مس رتھ مکوانا نے کہا کہ ملاقات میں سامنے آنے والی تجاویز کو زیر غور لانے کے ساتھ ساتھ رابطہ کاری کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ ملاقات میں سیکریٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان اور اعلی حکام موجود تھے

Leave a reply