پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ٹیسٹ رزلٹ آگئے

0
16

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ٹیسٹ رزلٹ آگئے

باغی ٹی وی : قومی سکواڈ کی انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹنگ کی رپورٹس موصول ہو گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں موجود 20 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ووسٹر میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔ جبکہ باؤلنگ کوچ وقار یونس اور کلف دیکن کے رزلٹ تاخیر سے موصول ہوں گےیاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرزاورمعاون سٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل ہوئی تھی جبکہ ریزروزمیں سے روجیل نذیر اور محمد موسی کو بھی کلیئرنس کے بعد سکواڈ کا حصہ بنایا گیا، پاکستان میں محمد حفیظ کا پی سی بی کے تحت ٹیسٹ مثبت اور نجی لیبارٹری میں منفی آگیا تھا۔

دوسری طرف قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ سمیت 6 قومی کھلاڑیوں کے دوسری بار پھر کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے جس کے بعد اب وہ انگلینڈ روانگی کے لیے تیار ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ دوسری بار منفی ٹیسٹ آنے والوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد رضوان شامل ہیں۔ شاداب خان اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ بھی نیگٹو آ گئے ہیں۔ محمد حفیظ سمیت 6 کرکٹرز کے پی سی بی کی جانب سے کروائے گئے پہلے ٹیسٹ پازیٹو آئے تھے۔محمد حفیظ نے احتیاط کو ملحوظ رکھتے ہوئے نجی لیب سے اپنا ٹیسٹ دوبارہ کروایا جو منفی نکلا جس پر ان کا سٹیٹس مشکوک ہو گیا تھا۔ کرکٹ بورڈ نے 26 جون کو دوبارہ ٹیسٹ کروایا جس پر ان کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی تھیں اس کے باوجود مذکورہ 6 کھلاڑیوں کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا تھا۔

Leave a reply