دورہ سری لنکا: پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ راولپنڈی میں شروع

0
41

دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ راولپنڈی میں شروع گیا۔

باغی ٹی وی : ٹیسٹ اسکواڈ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں قومی ٹیسٹ اسکواڈ نےراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کر دی ہے قومی ٹیم 4 گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن کرے گی۔

آئی سی سی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری ،بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں کون سے نمبر پر؟

قومی ٹیسٹ اسکواڈ یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی سرگرمیوں میں مصروف رہے گا اظہر علی، شان مسعود اور محمد رضوان کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیت کے سبب کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گےیہ تمام کھلاڑی سری لنکا روانگی سےقبل قومی اسکواڈ کو لاہور میں جوائن کریں گے-

منتخب کرکٹرز نے گذشتہ روز اسلام آباد میں رپورٹ کی تھی ان میں کپتان بابر اعظم، امام الحق،عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، محمد نواز، سلمان علی آغا،سعود شکیل،سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نسیم شاہ،حارث رؤف، یاسر شاہ اور نعمان علی شامل ہیں۔

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

پہلا 2 روزہ وارم اپ میچ پیر کی صبح 9بجے شروع ہوگا،دوسرے روز بھی کھلاڑی شام 6بجے تک میچ پریکٹس کے موقع کا فائدہ اٹھائیں گے،29 جون آرام کا دن ہوگا، اگلے روز دوسرے وارم اپ میچ کے پہلے روز کا کھیل 9بجے شروع ہوگا،یکم جولائی کو میچ کا دوسرا روز ہوگا-

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 16 جولائی سے کھیلی جائے گی اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے مابین ابھی تک 55ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں،ان میں پاکستان نے 20 اورسری لنکا نے 16 میچز جیتے، 19مقابلے ڈرا ہوئے سری لنکا میں پاکستان نے 23میچز میں 8فتوحات حاصل کیں،7میں شکست ہوئی، 8 مقابلے نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے، 2015کے گذشتہ دورہ سری لنکا میں پاکستان نے سیریز 2-1سے اپنے نام کی تھی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Leave a reply