fbpx

پاکستان کرپشن کے حوالے سے ٹاپ ممالک میں کیوں؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں بتا دیا

پاکستان کرپشن کے حوالے سے ٹاپ ممالک میں کیوں؟ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں بتا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے پٹواریوں سے متعلق بڑا تحریری فیصلہ جاری کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے پٹواریوں کو پرائیویٹ بلڈنگ سے فوری سرکاری بلڈنگ میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا عدالت نے پٹواریوں کے ساتھ پرائیویٹ افراد رکھنے سے سختی سے روک دیا ،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پرائیوٹ افراد رکھنے والے پٹواریوں کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن مقدمات درج کرے ۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ شفافیت ،خداری اور کرپشن کے خلاف مزاخمت کو اپنے کلچر کا حصہ بنا کر ہی دنیا کے سامنے  پاکستان کے امیج کو بہتر بنایا جاسکتا ہے انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایسے کیسز کی وجہ سے ہی پاکستان کرپشن کے حوالے سے ٹاپ ممالک میں ہے

عدالت نے سیینر ممبر بورڈ آف ریونیو کو حکم دیا کہ آیندہ کسی پرائیویٹ شحص کو ریونیو سرکل میں کام کی اجازت نہ دی جائے مستقبل میں اگر کوئی پٹواری ملوث پایا گیا تو ڈی جی اینٹی کرپشن اسکے خلاف کارروائی کریںپٹواری کے ساتھ پرائیویٹ بندے بٹھانے میں اگر اسسٹنٹ کمشنر ،ڈی سی سمیت کوئی بھی افسر ملوث ہے تو ڈی جی اینٹی کرپشن کاروائی کریں اس کیس میں سئننر بورڈ آف ریونیو اور اسٹنٹ کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹر اور کمشنر بہاولپور کو نوٹس جاری کیے گئے تمام افسران سے وضاحت طلب کی گئی کہ وہ اعلی عدالتوں کے فیصلوں پر عمل کیوں نہ کرسکے لیکن تمام افسران کے پاس بولنے کو کچھ نہیں تھا سینئر بورڈ آف ریونیو نے وضاحت دی کہ تمام غیر قانونی اقدام کی وجہ سٹاف کی کمی تھی سئنیر بورڈ آف ریونیو کی اس وضاحت کو مسترد کیا گیا فعدالت کی نظر میں سینئر بورڈ آف ریونیو کو بہانے بنانے کی بجائے نئی بھرتی کرنے کی طرف جانا چاہیے تھا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پٹواری کی جانب سے پرائیویٹ بلڈنگ میں قائم کیاگیا سرکاری بلڈنگ میں منتقل کیا جائے

ریلوے کو ہم نے تباہ کیا 6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

سپریم کورٹ، لیکچرارز مستقلی سے متعلق کیس ،عدالت کا بڑا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا عدالت نے پٹواری رفیق احمد کی درخواست ضمانت میں حکم نامہ جاری کیا عدالت نے پٹواری رفیق احمد کی درخواست ضمانت دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی پٹواری رفیق احمد کے خلاف محمد اظہر نامی شہری نے رشوت دینے کا مقدمہ درج کروایا تھا، محمد اظہر نے زمین کی فرد کے لیے پٹواری سے رابطہ کیا تو بطور رشوت 30 ہزار روپے مانگے گے ۔شہری نے 30 ہزار روپے رشوت کا دینے کے بعد اے سی ای بہاولپور کو شکایت کی .اے سی ای نے اینٹی کرپشن میں پٹواری رفیق احمد کے خلاف مقدمہ درج کروایا درخواست گزار کے مطابق شہری نے ذاتی رنجش میں مقدمہ درج کروایا محمد اظہر کا غیر قانونی کام نہ کرنے پر مقدمہ بنایا گیا ۔شہری پٹواری کے خلاف موقع کے گواہ دینے میں ناکام رہا ہے شہری کے پاس پٹواری کے خلاف رشوت دینے کے ٹھوس شوائد نہ ہیں ۔عدالت پٹواری رفیق احمد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرتی ہے

خیبرپختونخوا پولیس کرپٹ اور نااہل،پانچویں کا بچہ بہتر تفتیش کر لے گا،سپریم کورٹ