پاکستان کسٹمز کی ایک کامیاب کاروائی، 94 لاکھ مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

0
54

کراچی:پاکستان کسٹمز کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈپارچر لاؤنج پر ایک کامیاب کارروائی میں پاکستان سے 94 لاکھ روپے مالیت کی 940 گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے گلف ایئرویز کی پرواز 753 GF سے بحرین جانے والے پاکستانی مسافرکے سوٹ کیس سے ہیروئن برآمد کی۔
ثاقب اللہ نامی مسافر کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جس کا سوٹ کیس اسکیننگ بیلٹ سے کلئیر ہوچکا تھا لیکن کسٹم حکام نے شک کی بنیاد پر اسے روکا۔

کسٹم حکام نے اس سے سوالات کیے تو ملزم گھبرا گیا اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کسٹم حکام نے اس کے سوٹ کیس کی جانچ پڑتال کی تو سوٹ کیس کے سائیڈ وال میں انتہائی مہارت کے ساتھ 940 گرام ہیروئن چھپائی گئی تھی۔

کسٹم حکام نے مسافر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

Leave a reply