لندن : تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو3 وکٹوں سے شکست، انگلینڈ کا کلین سویپ ،اطلاعات کے مطابق تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں انگلش ٹیم نے 332 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا اور یوں گرین شرٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔
برمگھم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اوپنر فخر زمان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے لیکن دوسری وکٹ پر امام الحق اور بابر اعظم نے 92 رنز کی شراکت بنائی۔امام 56 رنز بناکر پویلین لوٹے پھر وکٹ کیپر محمد رضوان کپتان بابر اعظم کے ساتھ کریز پر ڈٹ گئے اور دونوں نے انگلش بولرز کی خوب دھنائی کی۔
پہلے بابر اعظم نے کیریئر کی14 ویں سنچری مکمل کی پھر رضوان نے بھی8 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی جانب سے بابراعظم نے 158 اور محمد رضوان 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 5 اور ثاقب محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گرین شرٹس کے 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور 53 کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کی آدھی ٹیم 165 رنز پر آؤٹ ہوگئی تاہم چھٹی وکٹ پر جیمز ونس اور لیوئس گریگوری نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
This is a special one 🙌
Six years of waiting 🏏
A maiden international century! 💯
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 @IGcom pic.twitter.com/poT7nefcGD
— England Cricket (@englandcricket) July 13, 2021
جیمز ونس اور لیوئس گریگوری کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلش ٹیم نے 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں اسے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔اس کامیابی کے ساتھ انگلش ٹیم نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں بھی وائٹ واش کردیا۔
You just can't play that 🤯
Absolute magic 😍
Scorecard/clips: https://t.co/wtCtb2kz8n
🏴 #ENGvPAK 🇵🇰 @mattyparky96 pic.twitter.com/gYySs5Msju
— England Cricket (@englandcricket) July 13, 2021
جیمز ونس 102 اور لیوئس گریگوری 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جیمز ونس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ انگلینڈ کے ثاقب محمود کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔
انگلینڈ: بین اسٹوکس(کپتان)، ڈیوڈ ملان، فل سالٹ، زیک کرالی، جیمز ونس، جان سمپسن، لوئس گریگوری، کریگ اوورٹن، بریڈن کارس، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن۔
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔