پاکستان دشمنی پر کسی کو سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، صمصام بخاری

0
34

پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ ناقابل قبول ہے. قبائلی ہم سے بڑے پاکستانی ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ پشتون با عزت پاکستان کے شہری ہیں پاکستان کے دفاع کے لئے پشتونوں نے وہ کام کئے جو قابل ستائش ہیں ، پشتون پاکستان سے محبت کرتے ہیں، جس طرح پی ٹی ایم ایجنڈہ بنا رہی ہے اس طرح نہیں ہے وہ ملک دشمنوں کے ہاتھوں چڑھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم فاٹا کو مین سٹریم میں لائے اب وہاں الیکشن ہونے جا رہے ہیں،لیکن پشتونوں کے جذبات سے کھیل کر سیاست نہیں کرنے دی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ پشتون قبائل محب وطن ہیں، بلال اور مریم نواز کے بیانات قابل غور ہیں. چیک پوسٹ پر حملہ ناقابل قبول اور باعث شرم ہے، سب کو اس کی مذمت کرنی چاہئے. صمصام بخاری نے مزید کہا کہ ہر جماعت کو پاکستان میں سیاست کرنے کی اجازت ہے لیکن سیاست پاکستان دشمنی پر نہ کی جائے. صمصام بخاری نے مزید کہاکہ چینی نائب صدر چار بجے لاہور پہنچیں گے، ان کو پنجاب میں خوش آمدیدکہتے ہیں. چین کے ساتھ پاکستان کا عوامی سطح پر تعلق ہے. سی پیک پاکستان بلکہ خطے کے لئے گیم چینجر ہے.صمصام بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہ چینی باشندوں کی پاکستانی شادیوں کے حوالہ سے معاملہ میں کیا پاکستانی شامل نہیں، پاکستانی بھی مجرم میں ہیں ،یہ ایف آئی اے کی ڈومین میں آتا ہے، بہت سارے پکڑے گئے اور باقی پکڑے جائیں گے

Leave a reply