پاکستان دشمنوں نے پی ٹی ایم کو لانچ کیا، حمزہ علی عباسی
حمزہ علی عباسی نے کہا ہے پاکستان دشمنوں نے پی ٹی ایم کو لانچ کیا ہے، گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کے پی ٹی ایم سے متعلق بیان کے حمزہ علی عباسی نے یہ بات ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی انکا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان دشمنوں نے ٹی ٹی پی کولانچ کیا تھا اور ایک خوفناک جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد انہوں نے اب پی ٹی ایم کو لانچ کیا ہے، یہ بھی ٹی ٹی پی کی طرح ناکام ہونگے. حمزہ علی عباسی پاکستان کے معروف اداکار ہیں اور ماضی میں ایک چینل پر ٹاک شو کے میزبان بھی رہے ہیں