پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز، ایک روز میں کتنے افراد نے ویکسین لگوائی؟

0
25

پاکستان میں کرونا ویکسینیشن کا عمل تیز، ایک روز میں کتنے افراد نے ویکسین لگوائی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

ایسے میں خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ملک بھر میں پہلی بار ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہے

این سی او سی کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی اور اس طرح پہلی بار ویکسی نیشن کا ایک لاکھ کا نمبر کراس ہوا ہے، گزشتہ روز ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کو ویکسین لگائی گئی جس کے بعد اب مجموعی طور پر21 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے لوگ زیادہ تعداد میں ویکسین لگوانے کیلئے رجسٹرڈ ہورہے ہیں، 40 سال سے بڑی عمر کے جن لوگوں نے رجسٹریشن نہیں کروائی وہ کرالیں

قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا میں بہتری نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی او سی میں ملک کے شہروں کی صورتحال آتی ہے،کورونا کی صورتحال سے شہر کے ہیلتھ سسٹم کا اندازہ لگاتے ہیں،ہر روز ہیلتھ کیئر سسٹم کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو بھی دیکھ رہے ہیں، مختلف ممالک سے آکسیجن کی امپورٹ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے، آکسیجن کے پلانٹ سے منتقلی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، ملک میں ویکسی نیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے کورونا کیسز بڑھنے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے،وزیراعظم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد طلب کی،کوروناکیسز میں کمی نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے،

Leave a reply