پاکستان کی چین کے ساتھ برآمدات اور درآمدات میں‌ کتنی کمی بیشی ہوئی ، اعداد و شمار جاری

پاکستان کی چین کے ساتھ برآمدات اور درآمدات میں‌ کتنی کمی اور زیادتی ہوئی ، اعدادو شمار جاری

باغی ٹی وی : چین کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ چین سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کو 329.42 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.23 فیصد کم ہے۔گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کو 438.91 ملین ڈال رکی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر 2020ء میں چین کو 128.96 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 145.48 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالی سال 2019-20ء میں چین کو پاکستانی برآمدات کا کل حجم 1.663 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین سے درآمدات میں 20.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر 2020ء تک کی مدت میں چین سے 2.763 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین سے درآمدات کا حجم 2.292 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ستمبر 2020ء میں چین سے 863.34 ملین ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں چین سے 700.65 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مالی سال 2019-20ء میں چین سے درآمدات کا مجموعی حجم 9.56 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر ، بڑا ریکارڈ ٹوٹ گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.