پاکستان پی ایس ایل کے لیے بھارتیوں کو ویزے اورآسانیاں فراہم کررہا ہے توبھارت نےپاکستانیوں کوویزہ دینے سے انکارکردیا
اسلام آباد:پاکستان پی ایس ایل کے لیے بھارتیوں کو ویزے اورآسانیاں فراہم کررہا ہے توبھارت نےپاکستانیوں کوویزہ دینے سے انکارکردیا ،اطلاعات کےمطابق راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی‘غریب نواز’ کے سالانہ عرس میں پاکستان سے آنے والے زائرین اس بار بھی حاٖضری نہیں دے سکیں گے ۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ہمسایہ ملک پاکستان کے زارئرین کا اجمیر آنا تقریباً ختم ہوگیا ہے لہٰذا اجمیر میں پاکستانی عقیدت مندوں کا قافلہ اجمیر شریف نہیں آرہا ہے۔ عموماًعرس میں 500 سے زیادہ پاکستانی گروہ کے آنے اوروہاں کی حکومت کی جانب سے غریب نواز کی بارگاہ میں چادر پیش کرنے کی روایت رہی ہے
یاد رہےکہ یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت کے علم میں لائے بغیربعض بھارتیوں کو پاکستان بلایا ہے ،اس بات کی تصدیق معروف صحافی مبشرلقمان اپنے انکشاف میں کرچکے ہیں