کپتان کی کامیاب سفارتکاری: پاکستان اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کا رکن منتخب ہوگیا

0
25

اسلام آباد /نیوریارک:کپتان کی کامیاب سفارتکاری: پاکستان اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کا رکن منتخب ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے 3اہم اداروں کا رکن منتخب ہوگیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تینوں کمیشن بین الاقوامی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نیویارک اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ انتخابات میں پاکستان نے یہ کامیابی حاصل کی، پاکستان کمیشن برائے جرائم سے بچاو و کریمنل جسٹس، کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن اور کمیشن آن پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق ان انتخابات کا انعقاد اکنامک اینڈ سوشل کونسل میں ہوا، کونسل 54اراکین پر مشتمل ادارہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تینوں کمیشن مختلف سماجی و اقتصادی امور پر بین الاقوامی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان یکم جنوری 2022سے ان تینوں اداروں کی رکنیت سنبھالے گا،یہ عالمی برادری کی طرف سے پاکستان کے مؤثر کردار پر اعتماد ہے

دوسری طرف وزیراعظم نے وزارت خارجہ اوراقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب اورباقی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی ہے

Leave a reply