پاکستان نےبلین ٹری سےماحولیات کی جہت ہی بدل دی: یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا تقریب سےخطاب

0
29

اسلام آباد: پاکستان نے بلین ٹری سے ماحولیات کی جہت ہی بدل دی:یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا تقریب سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آئندہ 10 انتہائی اہم ہیں جبکہ ماحولیاتی نظام کے لیے اقوام متحدہ اقدامات کررہی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے ورچوئل خطاب کے دوران کہا کہ بہتر مستقبل کے لیے ایسے فیصلوں کی ضرورت ہے جو دوست ماحول کا باعث بننے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنا فرد واحد کا کام نہیں ہے بلکہ مجموعی کوششوں کے ذریعے ممکن ہے جس میں کاروباری برداری سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام لوگ شامل ہوں۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان نے بلین ٹری منصوبے کا آغازکرکے دنیا کے لیے مثال قائم کردی جس نے ماحولیات کی جہت ہی بدل دی

انتونیو گوتریس نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے جنگلات کا تحفظ اور سمندری حیاتیات کی بقا بہت ضروری ہے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت لاکھوں ملازمت کے مواقع پید اہوں گے جو ملکی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کریں گے

Leave a reply