پاکستانی ہندو کمیونٹی کا سالانہ تہوار، این سی او سی نے پاکستان ہندو کونسل کو اجازت دے دی

0
39

باغی ٹی وی : پاکستانی ہندو کمیونٹی کا سالانہ تہوار، این سی او سی نے پاکستان ہندو کونسل کو اجازت دے دی

سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے اجازت اقلیتی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کے خط کے جواب میں دی

ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ہم این سی او سی اور سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں، کورونا صورتحال میں بہتری کے پیش نظر این سی او سی نے خصوصی اجازت نامہ جاری کیا

ہندو کیلنڈر کے مطابق سالانہ تہوار 21 جون تا 24 جون منایا جائے گا،ہندو کمیونٹی دادا پربریہام تہوار تھرپارکر کے علاقے ویڑی جپ میں مذہبی جوش و خروش سے منانے کیلئے پرعزم ہیں.

ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے تمام پاکستانی ہندو کمیونٹی کو مبارکباد دی ہے ،پاکستان میں غیر مسلم اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی میسر ہے،

Leave a reply