پاکستان کو ساوتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی

0
29

لاہور:پاکستان کو ساوتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہرعلی شاہ نے کہاہے کہ پاکستان کو ساوتھ ایشین سائیکلنگ چیمپپن شپ کی میزبانی مل گئی ہے ایونٹ اسلام آباد یا پشاورمیں کرایاجائے گاجس میں ساوتھ ایشین کے اٹھ ممالک شریک ہونگے۔

 

 

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسنٹرمیں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرخیبرپختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدرنثاراحمد بھی موجود تھے۔سید اظہرعلی شاہ نے بتایاکہ سال 2021 سائیکلنگ کے حوالے سے ایک روشن وتابناک سال ہوگاگذشتہ سال کورنا کی وجہ جن مشکلات وتکلیف دہ حالات کاسامناکیااس کاازالہ اس سال ضرورکیاجائیگا۔اس سال مقابلوں کاآغاز29مارچ سے نیشنل سائیکلنگ ٹریک چیمپین شپ سے کیاجارہاہے جو تین دن جاری رہے گی۔

 

لاہورمیں ہونے والی ٹریک نیشنل چیمپین شپ میں جونیئروسنیئرزکھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ دوسراایونٹ تیسری انٹرنیشنل خنجراب سائیکل ریس ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے مقابلے رمضان سے قبل یافورآ بعد منعقد ہونگے۔ایونٹ می ںسات ممالک کی شرکت تقریبا یقینی ہے تاہم اندازہ ہے کہ دس سے زائد ممالک خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس میںشرکت کریںگے پچھلے سال ایونٹ پرتین کروڑروپے کے اخرجات آئے تھے اس سال بھی حکومت گلگت بلتستان بہترین انداز سے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ریس کرانے کے لیے پرامیدہے

Leave a reply