پاکستان محفوظ ہاتھوں میں،کپتان کےہوتےکوئی امریکی اڈہ نہیں بنےگا:جھوٹےجھوٹی خبریں پھیلارہےہیں‌:وزیرخارجہ

0
31

اسلام آباد: پاکستان محفوظ ہاتھوں میں،عمران خان کےہوتےکوئی امریکی اڈہ نہیں بنےگا:جھوٹےجھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں‌:اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا کو اڈے دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں، عمران خان کے ہوتے کوئی امریکی اڈہ نہیں بنے گا، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے پورا خطہ سی پیک کے فوائد حاصل کر سکے گا اور گوادر تجارت کا حب بن جائے گا، یہ میرا خواب ہے، اللہ ہمیں کامیابی دے گا۔ پاکستان کو پہلے پارٹ آف دی پرابلم کہا جاتا تھا لیکن آج پارٹ آف دی سلیوشن کہا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا میں امریکا کو اڈے دینے کی خبریں سن رہا ہوں، واضح الفاظ میں اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتا ہوں۔ قوم کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ پاکستانیوں! یاد رکھو عمران خان کے ہوتے پاکستان کی زمین پرکوئی امریکی اڈہ نہیں بنے گا۔ یہ ہماری حکومت کی واضح پالیسی ہے، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

یں۔

Leave a reply