پاکستان بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں جاری صورت حال پر تشویش ہے،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ادویات اور خوراک کی قلت ہے،مقبوضہ وادی میں انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں،بھارت جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لیں

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے،وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے قرض میں ریلیف کی درخواست کی تھی،ملکی ادارے حکومت کے ساتھ مل کرکورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں،

ویلڈن پاک فوج،فضائی حدود کی خلاف ورزی پرپاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں عالمی برادری سے رابطے میں ہیں،سمندرپار پاکستانیوں کی سہولیت کیلئے متعدد اقدامات کیے،عالمی تنظیموں نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا،یواےای،قطر،بنکاک اور دیگر ملکوں سے پاکستانی واپس پہنچے،کورونا کے باعث دنیا بھر میں پھنسے 2200 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لائے،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 5 اگست سے اب تک بھارت کے مظالم جاری ہیں،آر ایس ایس کے ایجنڈے پرعمل پیرا بی جے پی حکومت ہندوتوا کی پالیسوں پرعمل پیرا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں نقل وحرکت اور معلومات پر مسلسل پابندی ہے، پاکستان بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیتا رہے گا،آئی اے ای اے نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے طبی سامان فراہم کیا،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کوروناکے باعث 43 ہزار پاکستانی بیرونی مملک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں،اب تک 2287 پاکستانیوں کو 12 خصوصی پروازوں سے وطن لایا جاچکا ہے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.