پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو پھرفروغ ملنے لگا،انٹرڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز

0
38

لاہور:پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو پھرفروغ ملنے لگا،انٹرڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز،اطلاعات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی،

ذرائع کے مطابق مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے چیمپئن شپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا، چیمپئن شپ میں 9 ڈویژنز کے 200 کھلاڑیوں، آفیشلز، کوچز اور ڈویژنل سپورٹس افسران نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کو سلامی دی، اس موقع پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ، ہاکی سٹارز ودیگر شریک تھے، افتتاحی تقریب میں کلچرل پرفارمنس اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے روز چار میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں گوجرانوالہ ڈویژن نے راولپنڈی ڈویژن کو 4-0، دوسرے میچ میں سرگودھا ڈویژن نے ساہیوال ڈویژن کو 2-0سے ہرادیا، تیسرے میچ میں بہاولپور ڈویژن نے ڈی جی خان ڈویژن کو 5-0 جبکہ چوتھے میچ میں لاہور ڈویژن نے ملتان ڈویژن کو 2-0 سیشکست دی،26جنوری بروز منگل کو چار میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ ساہیوال اور گوجرانوالہ کے درمیان صبح 9بجے، دوسرا میچ لاہوراور بہاولپور کے درمیان 11بجے، تیسرا میچ ملتان اور ڈی جی خان کے درمیان ایک بجے جبکہ چوتھا میچ فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان تین بجے ہوگا۔

Leave a reply