پاکستان امن کی جگہ:سازشی قوتیں سن لیں یہ بزدلی ہے:شاہ محمود قریشی:وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

0
26

نیویارک:پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں یہ بزدلی ہے:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوئی تھریٹ نہیں تھا:اطلاعات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوئی تھریٹ نہیں تھا، ہوسکتا ہے کسی پڑوسی ملک نے نقصان پہنچانے کیلئے ناٹک کیا ہو۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک کے پاکستان ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمان کرکٹرز کو ہیلی کاپٹر سمیت تمام سہولیات دینے کی پیشکش کی، لیکن کرکٹ بورڈ نے ہر بات ماننے سے انکار کیا، وقت کے ساتھ سب کچھ سامنے آجائے گا، سیکیورٹی ایجنسیز نے آگاہ کیا کہ کوئی سیکیورٹی تھرٹ نہیں ہے۔

ادھر شاہ محمود قریشی نے مصر کے ہم منصب سامح شکری سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک میں یکساں اقدار تعلقات کو مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں، پاک مصر فرینڈ شپ گروپ پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے متحرک ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ کے منسوخی کے بعد سینئر وزراء سے مشاورت کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔

ملاقات کے دوران دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیک اکاؤنٹس سے ای میلز، فیک نیوز سمیت تمام حقائق سامنے لائیں جائیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی بہانہ بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت، ملکی کرکٹرز اور غیر ملکی کرکٹرز نے بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

چیئر مین پی سی بی نے اس دورے کی منسوخی کے بعد اعلان کیا تھا کہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں لے جایا جائے گا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ رواں سال کے اوائل میں ہم نے اکتوبر میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان میں دو ٹی20 میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین ٹیم کے مختصر ٹور کی بھی منظوری دی تھی۔

Leave a reply