پاکستان جاپان کے ساتھ کن شعبوں میں سرمایہ کاری چاہتا ہے؟

0
24

پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لئے سرگرم کردار ادا کررہا ہے، بھارت کی جانب سے 64 دنوں سے مسلسل کرفیو کے نفاذ میں مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا ہے،

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تمام ممالک کے ساتھ مل کر پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دینا چاہتی ہے، پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لئے سرگرم کردار ادا کررہا ہے، بھارت کی جانب سے 64 دنوں سے مسلسل کرفیو کے نفاذ میں مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا ہے، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں پرہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرے۔

چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

منگل کو پاکستان میں جاپان کے سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جاپان کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے پارلیمانی روابط کو بڑی قد کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جاپان صنعت ،سیاحت اور معاشی ترقی کے اعتبار سے خطے میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم سے چین میں صبح صبح کس نے ملاقات کی؟

چین میں وزیراعظم کا استقبال کس نے کیا؟

موجودہ حکومت تمام ممالک کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دینا چاہتی ہے۔ پاکستان اور جاپان نہ صرف ایک ہی براعظم میں واقع ہیں بلکہ دونوں ممالک میں جمہوریت اور انسانی آزادی کی اقدار بھی قدر مشترک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اسے حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔ بھارت کی جانب سے64 دنوں سے مسلسل کرفیو کے نفاذ نے مقبوضہ جموں کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل بنا دیا ہے۔

قریشی نے کیا چین میں بھارتی سازشوں کو بے نقاب

انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کو مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ جاپان پاکستان کے ساتھ توانائی ،صنعت ،سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان میں معاشی تر قی کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔جاپان پاکستان میں تعلیم ،توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کی بہتری کے لیے تعاون میں اضافہ کرے گا۔

Leave a reply