پاکستان جیسے ملک میں وزارت عظمیٰ پر رہتے ہوئے ذمہ داریاں نبھانا آسان نہیں شہریار منور

0
32
پاکستان جیسے ملک میں وزارت عظمیٰ پر رہتے ہوئے ذمہ داریاں نبھانا آسان نہیں شہریار منور #Baaghi

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ناموراداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں آصف علی زرداری تیز اور ذہین شخص ہیں جب کہ عمران خان مضبوط حکمران ہیں۔

باغی ٹی وی : شہریار منور حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو ’جشن کرکٹ‘ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہں انہوں نے شوبز ، ذاتی ، فنی کرئیر اور اقربا پروری کے بارے میں کُھل کر بات کی وہیں اداکار نے سیاستدانوں پر تنقید کرنے سے گریز کیا-

پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے ملک کا وزیر اعظم بنایا جائے تو وہ پہلے تین کام کیا کریں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

شہریار منور نے مزید وضاحت کی کہ پاکستان جیسے ملک میں وزارت عظمیٰ پر رہتے ہوئے ذمہ داریاں نبھانا آسان نہیں۔

شہباز شریف ہمیشہ سےہی میرے پسندیدہ سیاستدان ہیں علی عباس

انہوں نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کو مشکل ترین قرار دیا اور کہا کہ یہ سیاستدانوں کا ہی کام ہے، ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ وہ مذکورہ عہدے پر رہتے ہوئے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سیاست پر محتاط انداز میں بات کرتے ہوئے شہریار منور نے آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ وہ تیز اور ذہین آدمی ہیں، انہیں سب کو ایک ساتھ لے کر چلنے کا فن آتا ہے، اس لیے ہی وہ پہلے سیاستدان بنے تھے جنہوں نے ملک میں جمہوری طریقے سے 5 سال مکمل کیے تھے۔

شہریار منور نے عمران خان پر بات کرتے ہوئے انہیں مضبوط حکمران قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ انہیں ہر طرح کے مسائل کے حساب سے سیاست کرنا آتی ہے۔

شہریار منور نے پروگرام میں عمران خان کی جانب سے فلمی صنعت کے لیے اٹھائے جانے والے کچھ اقدامات کی تعریف کی اور ساتھ ہی اُمید کا اظہار کیا کہ وہ مزید بہتر اقدامات اٹھائیں گے-

نواز شریف سے متعلق انہوں نے زیادہ بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ ایک طرح سے انہوں نے سیاست میں حد سے زیادہ وقت گزارا ہے۔

بلاول بھٹو اور مریم نواز میں سے کون بہتر سیاستدان ہے کہ سوال پر بھی انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

نمرہ خان کے فردوس عاشق اور نواز شریف پر تبصرے نے میزبان کو لاجواب کر دیا

Leave a reply