پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے، میڈلز ہوں گے واپس اور ہو گی کاروائی

0
23

پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے، میڈلز ہوں گے واپس اور ہو گی کاروائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

ساوتھ ایشین گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ والے اتھلیٹس کے نام سامنے آگئے ۔محبوب علی ، محمد نعیم اور سمیع اللہ کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں ،
محبوب علی نے چار سومیٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتا تھا ،محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا ،سمیع اللہ نے سو میٹر سپرنٹ میں برانز میڈل جیتا تھا

تینوں ایتھلیٹس سے میڈلز واپس لے لیے جائینگے ،تینوں پاکستانی ایتھلیٹس نے گذشتہ برس نیپال میں ساؤتھ ایشین میڈلز جیتے تھے

صدر پاکستان ایتھلیٹکس جنرل ساہی کا کہنا ہے کہ تینوں ایتھلیٹس کے ڈیپارٹمنٹس کو واڈا ٹیسٹ کے مثبت آنے کا بتادیا ، تینوں ایتھلیٹس چاہیں تو واڈا رپورٹ کو چیلنج کرسکتے ہیں ، جس ایتھلیٹ نے بھی فیصلے کو چیلنج نہ کیا اسے پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ، ابتدائی بات چیت میں تینوں ایتھلیٹس نے ممنوعہ ادوایات کے استعمال سے انکار کیا ہے ،

اتھلیٹس کے پاس سیکنڈ سیمپل کا آپشن بھی ہوگا ،ابتدائی نوٹسز کے جواب کے بعد کھلاڑیوں کی جواب طلبی اور معطلی کا مرحلہ شروع ہوگا ،ساوتھ ایشین گیمز انتظامیہ نے نوٹسز پی او اے کو بھجوائے ہیں ،تینوں اتھلیٹس کو ابتدائی نوٹسز بھجوا دئیے گئے ہیں

صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ اتھلیٹس کا ڈوپنگ ٹیسٹ پازیٹیو آنا افسوس ناک ہے ۔
اس معاملے پر کوئی رعایت نہیں ہو گی واڈا قوانین کے مطابق معاملے کو دیکھیں گے ۔ابھی اتھلیٹس کو ابتدائی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔
اتھلیٹس ان نوٹسز کا جواب دیں گے جس کے بعد معاملہ آگے بڑھے گا۔

Leave a reply