آگے بھی پاکستان کے لیے میڈل جیتنے کی کوشش کروں گا۔ارشد ندیم

0
133
arshad

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ لوگوں کا پیار دیکھ کر مجھے نیند نہیں آرہی

اپنے آبائی علاقے پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ2016 میں پہلا انٹرنیشنل ایونٹ کھیلا، 8 اگست کو محنت کا پھل ملا، ٹوکیو اولمپکس کے بعد پیرس اولمپکس کے لیے بھرپور محنت کی،سرجری کے بعد انجری کا بھی شکار ہوا تھا، لوگوں سے ملا رہا ہوں، اتنا پیار دیا تو لوگوں کا بھی حق بنتا ہے، جب رن اپ اسٹارٹ کیا بہت اچھا محسوس کر رہا تھا، انجری سے بچنے کےلیے بھی کوشش کرتا رہا، دوسری تھرو کے وقت ذہن میں تھا کہ لگ جائے، اگر دوسری تھرو نہ لگتی تو تیسری میں پریشر ہوتا ہے، میرے کوچ نے ٹریننگ پر بہت محنت کی، ڈاکٹر نے ری ہیب میں مدد کی،

کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،ارشد ندیم
ارشد ندیم نے بھارتی ایتھلیٹ نیرج بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیرج سے بہت اچھی دوستی ہے، میدان میں اپنے اپنے ملک کے لیے پرفارم کرتے ہیں، کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،2012ء میں کافی ایونٹس کھیلے، کامیابیاں بھی حاصل کیں، واپڈا نے مجھ سمیت دیگر قومی ہیروز کو بھی نوکری فراہم کی، سب کا شکریہ اد ا کرتا ہوں، جیسے وطن واپس پہنچا سب نے بہت اچھے سے استقبال کیا، جب اپنے گاؤں پہنچا آس پاس کے گاؤں اکٹھے تھے، دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، میڈل جیتنے کے بعد امی اور گھر والوں سے فون پر بات کی،میری صحت تندرستی کے لیے دعائیں کرتے رہیں، آگے بھی پاکستان کے لیے میڈل جیتنے کی کوشش کروں گا۔

دوسری جانب ارشد ندیم کے والدکا کہنا ہے کہ میں اس گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں بناتا تھا، میں نے محنت مزدوری کرکے ارشد کو پالا لیکن کسی سے بھیک نہیں مانگی ،دوران انٹرویو ارشد ندیم کے والد جذباتی ہو گئے اور انکی آنکھوں میں آنسو آ گئے، ارشد ندیم کے والد کا کہنا تھا کہ یہ میری اوقات کے آنسو ہیں.

گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے قومی ہیر و ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے،شاندار استقبال

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ،ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، اور ان کی محنت، عزم اور لگن کی بدولت پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی محنت، عزم اور لگن نے انہیں اولمپکس کے سب سے بڑے اسٹیج پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

Leave a reply